حیدرآباد، 4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)ملک کے پٹرولیم ڈیلر کمیشن بڑھانے کی اپنی مانگ کی حمایت میں 15نومبر کو ملک گیر ہڑتال کر سکتے ہیں۔یہ ڈیلر کل سے دوروزہ ہڑتال پر ہیں۔کنسریٹیم آف انڈین پٹرولیم ڈیلروں(سی آئی پی ڈی )نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل سے پٹرول پمپ محدود گھنٹوں کے لئے ایندھن فروخت کرے گا اور اتوار یا کسی دیگر سرکاری چھٹی پر آپریشنل نہیں کریں گے۔سی آئی پی ڈی کے جوائنٹ سکریٹری راجیو امارم کے مطابق اگر تیل کمپنیاں ڈیلروں کے مطالبے پر توجہ نہیں دیتی ہیں تو ملک بھرکے54000پٹرول پمپ 15نومبر کوایک روزہ ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کل صرف تلنگانہ میں ہی1400سے زائدٹرک پٹرول، ڈیزل نہیں اٹھایا گیا۔